پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی ہے، اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیا، 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، طالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے، فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے، ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فری وائی فائی سروس
پڑھیں:
ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز
ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہوگیا۔
یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر چکا ہے ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی اور تربیت کے لیے الگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آزاد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرایا جائے گا۔ یہ اقدامات نوجوانوں کوعالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے ہم آہنگ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہےہیں۔
ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطہ میں بےروزگاری میں کمی اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےکاسبب بن رہے ہیں۔