Express News:
2026-07-24@02:37:56 GMT

ایس سی او کی جانب سے میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے طور پر ایس سی او نے میرپور (آزادجموں وکشمیر) میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ملکی ترقی اور معیشت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے۔  ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100مقامات پر آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری ہے۔ 

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او  نے میرپور آزاد جموں وکشمیر میں خواتین کیلئے نئے فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل ایس سی او خواتین کیلئے پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں بھی قائم کر چکی ہے۔

میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، ایس سی او کے اقدامات نے خواتین کے لیے ایک محفوظ، مربوط اور بااختیار ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا ہے۔

فری لانسنگ ہبز میں نوجوانوں کوتربیت، تکنیکی معاونت، بہترین اور معیاری انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جاتی ہے۔ جدید آئی ٹی مراکز کے قیام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔  اہل علاقہ نے ڈیجیٹل اورعلاقائی ترقی کے لیے ایس سی او کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فری لانسنگ ہب ایس سی او

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار