Jasarat News:
2025-09-26@01:51:04 GMT

 سماجی عدل صرف اسلامی نظام ہی فراہم کرسکتا ہے‘ڈاکٹر مشتاق

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-08-9

 

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ سماجی انصاف اور عدل صرف اسلامی نظام ہی فراہم کرسکتا ہے، جب تک قرآوسنت کا نظام نافذ نہیں ہوگا عوام کے مسائل حل نہیں ہوںگے،روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں فیل ہوچکی ہیں ،انسانوں کے بنائے ہوئے باطل نظام ناکام ہوچکے ہیں اللہ کا دیا ہوا نظام قائم ہوگا تو انسان سکھ کا سانس لے گا،اللہ کے دین کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔جماعت اسلامی اسی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر کوئی مطالبہ کرتاہے اگر وہ جائز ہے توا س کو پورا کرنا بھی حکومت کام ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربیت مربین ورکشاپ میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیرکی آزادی باطل نظام کی تبدیلی اور پاکستان کی مضبوطی کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی کواقتدار میں آنے سے نہ روکا جائے،جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو عوامی مسائل کے حل کا داعیہ اور ایجنڈا رکھتی ہے ،آزاد کشمیرکے عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کاساتھ دیں،جماعت اسلامی نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد کشمیرکے 10لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایاہے اورپہنچارہی ہے ،ایک لاکھ نوجوانوںکو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے مقبوضہ کشمیرکے عوام تحریک تکمیل پاکستان اور اسلامی پاکستان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔

خبر ایجنسی گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کا وفد مرکزی نائب امیر و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ سے ملاقات کررہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-08-33

 

جسارت نیوز گوہر ایوب

متعلقہ مضامین