7 بھارتی طیاروں کو مٹی کا ڈھیر بنایا، ہمارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی بانی پاکستان کے وژن پر مبنی ہے جس کی بنیاد امن، باہمی احترام اور تعاون ہے۔ ہم مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی فورم پر میں نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ الفاظ اس سال مئی میں اس وقت سچ ثابت ہوئے جب مشرقی محاذ سے ہم پر بلااشتعال جارحیت کی گئی۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہماری پیشکش کو مسترد کرکے انسانی المیے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے ہمارے شہروں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا بنیادی حق استعمال کیا۔ ہماری بہادر مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور استعمال کو مکمل طور پر کنٹرول کرے، خواجہ آصف
وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 7 بھارتی طیاروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔ جارحیت کرنے والوں کو ہمارا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس فتح کا سہرا ہمارے ہر افسر، جوان اور شہدا کے ورثا کے سر ہے۔ ان کی عظمت امر ہے، ہمارے شہدا کی ماؤں کا حوصلہ ہماری رہنمائی کرتا ہے، ان کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہر پاکستانی اس صورتحال میں ایک مضبوط دیوار ’بنیان مرصوص‘ بن کر کھڑا رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 طیارے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی بھارت وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 7 طیارے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی بھارت وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ شہباز شریف فیصلہ کن نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر بات کریں گے جب کہ وہ پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی اجاگر کریں گے۔ حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔