جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا عرب اور مسلم ممالک نے بائیکاٹ کیا۔
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا بائیکاٹ کردیا ۔ نیتن یاہو پر ہوٹنگ کی اور اسمبلی ہال چھوڑ کر چلے گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے گئے، نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
غیر ملکی وفود کے واک آؤٹ کے بعد نیتن یاہو نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا ۔ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر اسرائیل مخالف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے، جنرل اسمبلی سے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سیشن کے ہائی لیول ویک کے سائیڈ لائن میں G77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن اور نسل کشی میں ملوث ہے، قطری امیر کا جنرل اسمبلی سے خطاب
دفتر ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لیے اہم امور پر گروپ کی یکجہتی کو سراہا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اندر اور عالمی سطح پر بھی جنوبی ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فروغ میں ایک پائیدار شراکت دار بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ سائیڈ لائن میٹنگ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار