اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کیا تاہم انھیں اپنے ہوٹل سے ہی شدید خفت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے جس پُرتعیش ہوٹل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مقیم تھے۔ اس کے باہر اسرائیلی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

 

اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ ٹھہراتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

 

دیکھتے ہی دیکھتے وہاں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی فلسطینی پرچم اُٹھائے جمع ہوگئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

 

بعد ازاں یہ مظاہرین جنرل اسمبلی کی عمارت کے باہر بھی جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جس میں اسرائیل مخالف اور غزہ کی حمایت میں نعرے اور مطالبات تحریر تھے۔

 

یوں اسرائیلی وزیراعظم کو ہوٹل سے نکلنے سے لے کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمارت تک پہنچنے میں ہر جانب سے مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تاہم انھیں اصل ہزیمت اس وقت اُٹھانی پڑی جب وہ تقریر کرنے ڈیسک پر آئے تو ایران اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے سفارت کار واک آؤٹ کرگئے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے بھی نیتن یاہو کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں داخل ہونے گریز کیا۔

 

جس کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنا خطاب جنرل اسمبلی کی خالی نشستوں سے کرنا پڑا۔

 

نیتن یاہو کی تقریر کے دوران یہ واک آؤٹ دراصل اسرائیل کی غزہ جنگ اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں عالمی برادری کے سخت ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

خالی نشستوں کے مناظر نے یہ پیغام دیا کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے اقدامات کو بڑھتی ہوئی تنہائی اور مخالفت کا سامنا ہے۔ امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ نے بھی اس منظر کو "سیاسی ناکامی اور عالمی بائیکاٹ کی علامت" قرار دیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم جنرل اسمبلی نیتن یاہو

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل