وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک اپنے دفاع کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں ان کی جرات مندانہ رہنمائی قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے، تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔ انسانی بحران بڑھ رہے ہیں جبکہ دہشت گردی ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جعلی خبروں نے عالمی سطح پر اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کی بقا کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بابائے قوم کے وژن کی رہنمائی میں تشکیل دی گئی ہے، جو پرامن بقائے باہمی اور مکالمے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی پلیٹ فارم سے دنیا کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت پر فیصلہ کن اقدام کرے گا، اور مئی میں مشرقی محاذ پر دشمن کی جارحیت کے وقت یہ الفاظ سچ ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ غرور میں مبتلا دشمن کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون سے انکار کیا اور انسانی المیے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے شہری علاقوں پر حملے کر کے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں شاہینوں نے دشمن کے سات جنگی طیاروں کو تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے جانبازوں اور شہداء نے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثاء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے نام عزت و وقار کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گے اور شہداء کی ماؤں کے حوصلے ہمارے راستے کو روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی امریکا خطاب شہباز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی امریکا شہباز شریف انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان جنرل اسمبلی شہباز شریف

پڑھیں:

برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔

پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف

نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ