پشین میں مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں 3 جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آ رہی ایک کرولا کار کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کاریزات، محمد حمزہ نے بتایا کہ کوچ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ اچانک کار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد دو افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر ارباب کامران، ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی، لیکن بدقسمتی سے ایک زخمی راستے میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے چل بسا۔ باقی زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے اور ہسپتال کی پوری میڈیکل ٹیم ان کی جان بچانے کے لیے مصروف عمل ہے۔
یہ دردناک حادثہ ایک بار پھر بلوچستان کی سڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے، جہاں عوام کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجگور کی سی پیک روڈ پر بھی ایک مسافر کوچ اور پک اپ گاڑی کے تصادم میں آٹھ افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں، جس سے سڑکوں کی حفاظتی صورتحال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں اور تمام نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔