ڈی آئی خان: منی ٹرک بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگرا، 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے نسیم شاہ کی رہائشگاہ کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ معیار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news فائرنگ قومی کرکٹر گھر لوئر دیر مسلح افراد نسیم شاہ