جعفر ایکسپریس سروس کوئٹہ سے پشاور کیلئے تیسرے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہے، متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کر ڈالے
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی عوام اور مخصوص امریکی حلقوں میں اپنی حمایت بحال کرنے کی غرض سے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی مارکیٹ میں اثرورسوخ مہمات کے لیے امریکی کمپنیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ فرموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔
ایک معاہدہ جس کا اہتمام امریکی فرم ایکس کلاک ٹاور نے کیا، تقریباً 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو چار مہینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد امریکی نوجوانوں میں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کی تشہیر کرنا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک مہم خاص طور پر امریکی مسیحی حلقوں کو ہدف بنا رہی ہے جسکے لیے امریکی چرچوں اور مسیحی کالجوں پر ڈیجیٹل تشہیر کی جارہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی مہم نے اے آئی اور چیٹ بوٹس وغیرہ کے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا ہے تا کہ عوامی رائے پر اثر پڑے۔