بلوچستان میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم: 3افراد جاں بحق،5زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد حمزہ نےبتایا کہ حادثہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں اُس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی کرولا گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم بدقسمتی سے ایک زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ گیا۔ جبکہ حادثے کے زخمیوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم دو شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ٹراما سینٹر کی مکمل میڈیکل ٹیم اور سرجنز زخمیوں کی جان بچانے میں مصروف عمل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلوواکیہ : ٹرینوں کے تصادم میں 20مسافر زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
براٹیسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک سلوواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثہ دارالحکومت سے 20 کلو میٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ تصادم کے دوران ایک ٹرین دوسری کے عقب میں جا گھسی۔ وزیر داخلہ ماتوش شوتائے اسٹوک نے بتایا کہ 11 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا،جب کہ حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ سلوواکیہ میں ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا ٹرین حادثہ ہے۔ اس سے قبل 13 اکتوبر کو مشرقی سلوواکیہ میں 2ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں، جس میں 91 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سلواکیہ : تصادم کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے قریب امدادی ٹیم کارروائی کررہی ہے