شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینیئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کیا اور پل کی تعمیر سے متعلق حتمی تاریخ بھی بتائی۔
سینیئر وزیر نے يلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جام صادق پر اب آخری مراحل میں ہے اور ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔
گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم کی قلت کے حوالے سے خود کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
کراچی:
میمن گوٹھ تھانے کے علاقے سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا معاشرے کا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی بھی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
Tagsپاکستان