NOSHKI:

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈبل روڈ پر پولیس کی جامع تلاشی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوشکی کے مصروف ڈبل روڈ پر پولیس کی ایک ٹیم معمولی چیکنگ کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کی شدت سے دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی آگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن جاں بحق شہری شناخت نہیں ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دو پولیس اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی مگر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ دہشت گرد عناصر کی کارروائی کا نتیجہ ہے، جو امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس پی نوشکی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی میں 14 روز کے دوران 48 ہزار ای چالان، معافی کیلیے 4.5 ہزار شہری پہنچ گئے

کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو 48 ہزار 211 ای چالان جاری کیے جبکہ ساڑھے چار ہزار شہریوں نے معافی کیلیے رجوع کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے 14 روزکے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 48211 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 31555 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرجاری کیے گئے جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 8431، اووراسپیڈنگ پر2304 چالان جاری کیے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق 27 اکبوترسے 9 نومبرتک 14 روزکے دوران سگنل کی خلاف ورزی پر 2009، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر1263 چالان جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 670، فینسی نمبر پلیٹس پر585،رانگ وے پر556،مسافروں کوچھت پربیٹھانے پر 368 چالان جاری کیے گئے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق نو پارکنک پر 250، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 233، بے جا لوڈ اور اوورلوڈنگ پر 132 چالان جاری کیے گئے، لین لائن کے استعمال پر 65، رانگ وے ان ون وے اسٹریٹ 58 ای چالان جاری کئے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پرتاحال ایک بھی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 14 روزکے دوران پہلا ای چالان جاری ہونے پر 4800 شہریوں نے ٹریفک پولیس کے سہولت گھروں کا رخ کیا جن میں سے 90 فیصد سے زیادہ شہریوں کے ای چالان معاف کردیئے گئے جبکہ بقیہ ای چالان شہریوں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پرخصوصی کمیٹی کوارسال کر دیئے گئے،مذکورہ خصوصی کمیٹی ان ای چالان سے متعلق فیصلہ کریگی۔

متعلقہ مضامین

  • کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • پولیس پر حملے یا مزاحمت کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان
  • کراچی میں 14 روز کے دوران 48 ہزار ای چالان، معافی کیلیے 4.5 ہزار شہری پہنچ گئے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پراینٹ لگنے سے زخمی
  • پرفیوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • پشاور: پاک فوج اور پولیس کے جوان اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوںکی تلاشی اور دستاویزات چیک کررہے ہیں
  • مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • کپواڑہ ، بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید، تلاشی آپریشن جاری