برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے چار مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی۔
مسافروں میں پائلٹ، 2 برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر کے ساتھ چین کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک 62 سالہ یو کونگ جیان سوار تھے۔
یہ ٹیم نجی ملکیت کے چھوٹے طیارے میں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں جا رہے تھے۔
طیارے کا اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب مل گیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذہین اور اپنے شعبے کے ماہر افراد سے محروم ہو گئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔