ٹرمپ کے کوٹ پر ’لڑاکا طیارے کی پن‘، کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے
بعض صارفین اس پن کو پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ ایک علامتی اشارہ ہے، جسے وہ پاکستان کی عسکری کامیابی اور بھارت پر بالادستی کے ’اعتراف‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ایک بات جو کل ٹرمپ نے انڈیا کو ٹرول کرنے کے لیے کی اس پر زیادہ بات نہی ہو رہی وہ اپنے کوٹ کے کالر پر امریکی جھنڈے کے علاوہ ایف 16جنگی جہاز کا ایک چھوٹا ماڈل بھی لگایا ہوا تھا۔
ایک بات جو کل ٹرمپ نے انڈیا کو ٹرول کرنے کے لیے کی اس پر زیادہ بات نہی ہو رہی وہ اپنے کوٹ کے کالر پر امریکی جھنڈے کے علاوہ ایف 16جنگی جہاز کا ایک چھوٹا ماڈل بھی لگایا ہوا تھا ???????? pic.
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) September 26, 2025
کامی نامی صارف نے لکھا کہ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران بھی مودی کو ٹرول کر دیا، جہاز والا پن کوٹ پر سجا کر دنیا کو پیغام دے دیا۔
ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران بھی مودی کو ٹرول کر دیا ✈️
جہاز والا پن کوٹ پر سجا کر دنیا کو پیغام دے دیا! https://t.co/k2880HHzFL pic.twitter.com/mn6ZGUBWCX
— K A M I (@K4mi_i) September 26, 2025
ندیم فاروق پراچہ نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو پن لگائی ہے جو جیٹ ہے۔
Good morning, Modi. That’s a jet. pic.twitter.com/r8SKFr7smh
— Nadeem Farooq Paracha (@NadeemfParacha) September 26, 2025
ایک بھارتی سوال نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ کے کوٹ پر واقعی ایک لڑاکا طیارے (فائٹر جیٹ) کی پن لگی ہوئی ہے؟ مگر کیوں؟
Is that a fighter jet lapel pin on Trump’s suit?
But why?? pic.twitter.com/8ovYaCmy71
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) September 26, 2025
فیصل عباسی نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ فائٹر جیٹ بیج کیوں پہنا تھا؟ کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟
is there any message for india?
why did trump worn this fighter jet badge? pic.twitter.com/FAaS74tovf
— Faisal Abbasi (@Faisalabassi) September 26, 2025
ایک صارف نے کہا کہ کیا واقعی ٹرمپ نے فائٹر جیٹ والے پن کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی ہے؟ یہ بندہ بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ہے۔
مطلب کیا واقعی ٹرمپ نے فائٹر جیٹ والے پن کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی ہے؟ یہ بندہ بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ہے ????۔ pic.twitter.com/WDqFLBRfQt
— Jawad Hussain Rizvi (@Jawad_H_Rizvi) September 26, 2025
اخباری اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے موقع پر اپنے کوٹ پر سونے سے بنی ایف-22 ریپٹر لڑاکا طیارے کی پن لگائی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ عاصم منیر فائٹر جیٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ فائٹر جیٹ کو ٹرول کرنے کو ٹرول کر فائٹر جیٹ سے ملاقات کوٹ پر کے لیے
پڑھیں:
چینی فوج نے سوویت دور کے جے 6 لڑاکا طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ایک ایسا جنگی ڈرون متعارف کروایا ہے جو 1950 ء کی دہائی کے ریٹائرڈ جے 6 فائٹر جیٹ کو تبدیل کر کے بنایا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون چانگ چن ائر شو میں پیش کیا گیا۔ اس ڈورن کی نمائش نے کئی برسوں سے جاری ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے کہ چین اپنے متروک جے6 طیاروں کے بیڑے کو دوبارہ کارآمد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین نے 1960 ء سے 1980 ء کی دہائیوں کے دوران ہزاروں جے6 طیارے تیار کیے تھے۔ جے-6 سیکنڈ جنریشن سپرسانک لڑاکا طیارہ ہے جو زیادہ سے زیادہ آواز کی رفتار سے 1.3 گنا تیزی سے اڑ سکتا ہے۔ جے6 کی کمبیٹ رینج تقریباً 700 کلومیٹر ہے اور 250 کلوگرام تک ہتھیار لے جا سکتا ہے۔ ائر شو میں ڈرون کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق بغیر پائلٹ والے پہلے جے6 طیارے نے 1995 میں اڑان بھری تھی۔ پرانے جے6 فریم کا بیشتر حصہ ڈرون کے ڈیزائن میں برقرار رکھا گیا ہے، جس سے یہ ڈرون تیز اور کم خرچ بن گیا ہے۔