WE News:
2025-11-10@18:16:02 GMT

دوسرا امریکی تیل بردار جہاز پاکستان پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

دوسرا امریکی تیل بردار جہاز پاکستان پہنچ گیا

امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آج سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا

ایم ٹی البانی پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا بڑا امریکی آئل ٹینکر ہے، اس سے قبل ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔

سنرجیکو آئل کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 10، 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل درآمد کیا ہے،کمپنی کے مطابق یہ امریکی تیل بلوچستان کے ساحلی علاقے میں قائم سنرجیکو آئل ٹرمینل پر لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا

پہلا کارگو بحری جہاز پیگاسس 14 ستمبر کو ہیوسٹن، امریکہ سے روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو پاکستان کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے تناظر میں امریکی خام تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا بحری جہاز بلوچستان پاکستان خام تیل کراچی بندرگاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بحری جہاز بلوچستان پاکستان خام تیل کراچی بندرگاہ خام تیل

پڑھیں:

پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔

ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاک بنگلہ دیش بحری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران، پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش، ڈیفنس اتاشی اور بنگلہ دیش نیوی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے دورے کے دوران ڈھاکا کینٹ میں ’شکھا انِربان‘ (ابدی شعلہ) پر پھول چڑھا کر بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جبکہ اپنے قیام کے دوران وہ چیف آف ایئر اسٹاف، آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر، نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ اور چٹاگرام میں بحری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

دورے کے موقع پر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس سیف (PNS SAIF) خیرسگالی مشن پر چٹاگرام بندرگاہ پر پہنچا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کے افسران و عملہ بنگلہ دیش نیول اکیڈمی، مختلف بحری اڈوں اور مقامی مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار پی این ایس سیف کا معائنہ کریں گے۔
اس تبادلے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس سیف کے 12 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہونے کا شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بنگلہ دیش تعلقات

متعلقہ مضامین

  • امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • مسٹر بیسٹ کا ہم شکل امریکی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا
  • پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں پیش رفت، امریکا سے درآمد شدہ مویشی پہنچ گئے
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے
  • شامی صدر پہلے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے‘ ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی
  • پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا
  • پاک بحریہ کے جہاز سیف کا دورہ، مالدیپ کے حکام کا پرتپاک استقبال