ژوب: گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چل گئی،2 اہلکاروں سمیت 5 فراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی، واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گین مین سے ہوئی، زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار میں گورنر
پڑھیں:
کراچی: بےقابو کار نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق، 4 زخمی
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے قریب بے قابو کار نے بے گھر شہریوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق بے قابو کار نے فُٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 کار سوار سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔