data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کو ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، فورسز اس گھر تک پہنچی، اسے گھیرے میں لیا اور اعلان کیا گیا کہ آپ کو ہر طرف سے گھیر لیا گیا ہے، آپ سرینڈر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: خصدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ جوں ہی یہ اعلان کیا گیا تو فوراً وہاں سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 1 ایف سی اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ دہشتگرد زبیر اور نثار مارے گئے جبکہ جہانزیب نے سرینڈر کردیا، جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیم براسٹ کے پلیٹ فارم سے یہ لوگ انفرادی کام کرتے ہیں، جس میں بی ایل اے اور بی ایل ایف شامل ہیں، یہ تمام دہشتگرد تنظیمیں براسٹ میں متحد ہوجاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ زبیر چاغی میں مائنز اینڈ منرلز موومنٹس کو مانیٹر کرتا تھا، چائنیز کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا تھا، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملوں کے حوالے سے بھی نگرانی کرتا تھا، یہ دالبندین میں بی ایل اے کے لیے سہولت کاری بھی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد جب دیکھتے ہیں کہ وہ بچ نہیں سکتے تو خود کو زخمی کرلیتے ہیں اور اپنے موبائل پر بھی فائرنگ کرکے توڑ دیتے ہیں تاکہ وہ فرانزک نہ ہوسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں
  • دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،سرفراز بگٹی
  • مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی
  • دنیا کے سامنے بلوچستان کی حقیقت مسخ کی جاتی ہے‘ سرفراز بگٹی
  • نیویارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈاراورسلووینیا کی ہم منصب ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں ہے، سرفراز بگٹی
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر کے شہید ہونے کی  خبر درست نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے ملاقات کر رہے ہیں
  • اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی