ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ و طالبات کیساتھ نشست
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا، طلبہ سے خطاب اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آمد پر طلبا اور انتظامیہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے۔ طلباء نے مادرِوطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھرپور عزم کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، جبکہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کیلئے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ مزید 3اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تینوں اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی ہے، طلبہ کی پہلے سمسٹر کی فیس بھی معاف کر دی گئی۔ وہ یونیسیف کی پاکستان میں نئی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں مختلف تعلیمی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر تعلیم اور یونیسیف کے مابین تعلیم میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ سہولیات کا فقدان دور کرنے کیساتھ ساتھ تباہ شدہ سکولوں کی بحالی بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ لاکھوں طلباء متاثر، تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کیلئے سکولوں میں تین شفٹیں کر رہے ہیں۔