Express News:
2025-09-22@11:00:59 GMT

کیا اجے دیوگن اداکاری میں توقیر ناصر سے متاثر ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

سینئر اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں متعدد لوگوں نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن مختلف انٹرویوز میں ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں اور کھل کر کہتے ہیں کہ وہ ان سے متاثر ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں توقیر ناصر نے اپنے فنی سفر اور اداکاری کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے خاص طور پر اجے دیوگن کے اداکاری کے انداز اور ان کے بیانات کا حوالہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی اجے دیوگن نے یہ بات کہی ہے تو یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں شاذ و نادر ہی کسی کے فن یا شخصیت کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن کا یہ رویہ ان کی عظمت کی دلیل ہے، اور وہ اس بات کو بے حد اہم سمجھتے ہیں۔

توقیر ناصر نے مزید کہا کہ جیسے وہ خود وحید مراد سے متاثر ہیں، اسی طرح کسی دوسرے اداکار کا کسی کے فن کو تسلیم کرنا ایک شاندار روایت ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے بارے میں کہا کہ وہ ہمیشہ کردار کو حقیقی نفسیات اور جذبات کے مطابق نبھاتے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ کردار کو زبردستی جذباتی نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ اس کی نفسیات، فرسٹریشن اور فطری کیفیات کو سمجھ کر پیش کیا جانا چاہیے۔

اپنے اندازِ اداکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس تاثر کو بدلنے میں کامیاب رہے کہ غریب انسان ہمیشہ دبا ہوا اور کمزور دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنی پرفارمنسز میں یہ دکھایا کہ غریب آدمی بھی جارحانہ لہجہ رکھ سکتا ہے، جب کہ امیر طبقے میں یہ رویہ فطری طور پر زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

توقیر ناصر نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے سنا کہ اجے دیوگن ان سے متاثر ہیں، تو انہوں نے ان کی چند فلمیں دیکھیں جن میں اومکارا بھی شامل ہے۔ انہیں واقعی میں اپنے اور اجے دیوگن کے اندازِ اداکاری میں کچھ مماثلت نظر آئی، خاص طور پر جذبات کو آنکھوں کے ذریعے بیان کرنے کے انداز میں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں سب سے طاقتور آلہ آنکھیں ہیں، کیونکہ یہی جذبات کو براہِ راست اور گہرائی کے ساتھ سامنے لاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے متاثر ہیں توقیر ناصر اداکاری کے اجے دیوگن انہوں نے

پڑھیں:

یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 برسلز:یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر،یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔

ان ایئرپورٹس کے فلائٹ آپریشنز میں خلل پیدا ہو گیا ہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں،برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سائبر حملے سے بڑے پیمانے پر فلائٹ شیڈیول متاثر ہوا ہے اور بدقستمی سے پروازوں میں تاخیر ہو گی یا پھر منسوخ کرنا پڑیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے بھی ’تکنیکی مسئلے‘ کے باعث پروازوں میں تاخیر کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔متاثرہ ایئرپورٹس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے سے پہلے اپنے فلائٹ شیڈیول کی تصدیق کر لیں۔برلن ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ یورپ بھر میں سروس فراہم کرنے والے سسٹم میں تکنیکی مسئلے کے باعث چیک ان میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ ہم اس کا جلد از جلد حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق جرمنی میں فرینکفرٹ ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • ‘اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں،’ سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف
  • امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ناصر شاہ
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی میجر انور کے لواحقین سے تعزیت
  • میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • مون سون ختم، تمام دریاؤں میں صورتحال معمول پرآ گئی، پی ڈی ایم اے
  • پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو
  • صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصر حسین شاہ