ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔
گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
حادثے کی تفصیلگاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
ریسکیو کارروائیریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع نے 04 مزید جاں بحق افراد کو اسپتال پہنچایا۔
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعدادحادثے میں مجموعی طور پر 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 05 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی شناختزخمیوں میں دریا خان (27 سال)، یوسف (10 سال) اور احمد (25 سال) شامل ہیں۔
افسوس اور تعزیتڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ترجمان ریسکیو 1122 احسان خان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ضابطے کے مطابق اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان جاں بحق افراد
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شامل ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی سرپرست خوارج کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔