لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسکرین گریب
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں روات کے قریب بوائلر پھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے۔
زخمیوں کی شناخت 22 سالہ عبدالرحیم اور 15 سالہ صدام کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیاجبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122کی 2 ایمبولینسوں، 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا