وزیراعظم سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس کیسے حاصل کریں؟ اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔
اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول دوست اور جدید سواری چاہتے ہیں۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کو درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنی ہوگی۔
درخواست دہندگان ذاتی تفصیلات،شناختی کارڈ کی معلومات، رابطے کی معلومات، اور موجودہ رہائشی اور مستقل پتے فراہم کر کے https://pave.
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
حکومت نے اس پورے عمل کو عام شہریوں کے لیے نہایت آسان اور قابل رسائی بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
مزید :