پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ تو آ رہا ہوگا؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورےپاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جلسہ گاہ میں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں جس سے8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک دہائی کے دوران قربانی کے جانوروں کی تعداد 17 فیصد بڑھی ہے۔
اس سال 28 لاکھ گائے بیلوں، 43 لاکھ بکروں، 5 لاکھ بھیڑوں اور 30 ہزار اونٹوں کی کھالیں حاصل ہونےکا امکان ہے۔
ان کھالوں سے 9 سال میں چمڑے کی صنعت منافع بخش تیار مصنوعات کی طرف منتقل ہوئی جب کہ پاکستانی برآمدات میں چمڑے سے تیار مصنوعات کا حجم 694.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :