مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے،پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے، انہیں غیر ضروری بیان بازی سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور مریم نواز نہ صرف عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں بلکہ پنجاب کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے اور بھی بہت سے موضوعات موجود ہیں لہٰذا سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو لوگ حقیقی معنوں میں سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں جبکہ مخالفین محض پوائنٹ اسکورنگ کے ذریعے خبروں میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں وہ دوسروں کے فلاحی کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے جسے عوام بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔
اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔