بینظر انکم سپورٹ تنازعہ، شازیہ مری کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، اور جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصاویر لگا کر ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہہ رہے ہیں، وہ دراصل سیاست کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ شازیہ مری نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں اور جو لوگ متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں اور ریلیف کے منتظر ہیں، اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پنجاب حکومت کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے، جس کی بنیاد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت متاثرین کو امداد دینے یا نہ دینے کے معاملے پر ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، اور جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصاویر لگا کر ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہہ رہے ہیں، وہ دراصل سیاست کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دے۔ شازیہ مری نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے BISP کے ذریعے فوری ریلیف مانگا اور پنجاب حکومت کی تعریف بھی کی، لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے۔
پی پی رہنما کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا، جسے وزیراعظم شہباز شریف نے تسلیم کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم کو فوری طور پر BISP کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیئے، جیسا کہ 2022 میں کیا گیا تھا، اور سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لیے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں، اور عوامی خدمت کے بجائے سیاست کو ترجیح دینے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شازیہ مری نے پیپلز پارٹی پنجاب حکومت نے کہا کہ رہے ہیں ہیں اور
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے