ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت کرپائیں گے۔
چن صاحب آپ اچھے خاصے انسان تھے،کچھ دنوں سے پتا نہیں آپ کسی ذہنی تناو میں ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈہ کررہے ہیں،اس بے بنیاد خبر پہ میں حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شئیر کرچکی ہوں ،اب دوبارہ اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا… https://t.
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025
دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سال بھر کی محنت سیلاب بہا کر لے گیا۔ متاثرین کو کسی وزیر یا سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرائیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں، پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری
ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم آپ کی باتوں کا دلیل کے ساتھ جواب دیں گے، آپ کے ترجمان جانیں اور پی ٹی آئی والے جانیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے صحافیوں کی زبانیں بند کی ہیں، میں تو کمزور آدمی ہوں، پیکا کے ڈر سے میں نہیں بولتا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اصل عبادت ہے، طعنے دینا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پیپلز پارٹی عظمیٰ بخاری مسلم لیگ ن ندیم افضل چن وزیراطلاعات پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن ندیم افضل چن وزیراطلاعات پنجاب ندیم افضل چن پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔