عظمیٰ بخاری کی ندیم افضل چن پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیئر سیاستدان ندیم افضل چن کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ چن صاحب! آپ تو ایک سلجھے ہوئے شخص تھے، لیکن چند دنوں سے نہ جانے کس ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں سے متعلق جو بے بنیاد خبر پھیلائی جا رہی ہے، اس کی وضاحت وہ 26 اگست کو میڈیا کے سامنے کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا بیانیہ پیکا ایکٹ اور پنجاب ہتکِ عزت قانون کے تحت آتا ہے، اور امید ہے چن صاحب عدالت میں اس خبر کو سچ ثابت کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت کی پالیسیاں معاشرے میں بے چینی اور دباؤ پیدا کر رہی ہیں۔ ن لیگ کو کسانوں کی مدد کرنی چاہیے، انگلیاں توڑنے کی نہیں۔ سیلاب زدہ کسانوں کو فوری امداد دی جائے، اورفی ایکڑ ایک لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائے تاکہ وہ نئی فصل کی تیاری کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام کی حامی رہی ہے، اور موجودہ حکومت کی کارکردگی عوام کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔