پرنٹ میڈیا اہم‘ مسائل کا حل مریم نواز حکومت کی پہلی ترجیح: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کے مسائل کا حل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت صحافیوں کے لیے ہر سطح پر مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ پرنٹ میڈیا کا صحافت میں آج بھی نمایاں کردار ہے اور الیکٹرانک میڈیا و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ اس موقع پر اے پی این ایس کے وفد نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورِ حکومت میں پہلی بار پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور ان کا فوری حل فراہم کیا جا رہا ہے۔ وفد نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون اور سپورٹ سے پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو اعتماد ملا ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، بلال محمود، نور اللہ شریک، جمیل اطہر، محسن سیال، عمران اطہر، منیر جیلانی اور ہماہوں گلزار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے اختتام پر اے پی این ایس کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو پرنٹ میڈیا کے فروغ اور مسائل کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کاوشوں پر شیلڈ پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں مبشر لقمان اور نعیم حنیف کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی درخواست دی جائے گی۔ "کسی کو ذاتی کردارکشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عظمیٰ بخاری نے صحافی جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرنٹ میڈیا
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاری
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی، جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے، کیا اُن سے عقل لینے کی ضرورت ہے جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار سندھ میں سیلاب آیا تو اس کا مطلب ہے کہ کیا صوبائی حکومت کی تیاری نہیں تھی؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور تعریف کی ہے، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔