Jang News:
2025-09-22@10:23:36 GMT

پنجاب: سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ میں نئے انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پنجاب: سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ میں نئے انکشافات

—فائل فوٹو

پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 25-2024ء میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے۔

3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار کرایہ بھی ادا نہ ہوا،  محکمہ لائیو اسٹاک نے جگہ واگزار کروائی نہ ہی کرایہ وصول کیا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 تیار ہونے تک محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ آڈٹ کو جواب نہ دے سکا۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ لائیو اسٹاک

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے

اسلام آباد:

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو خانیوال کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے بھیجے گئے ہیں جس میں سے 670 خیمے سکھر سے 13 ٹرکوں کے ذریعے اور 330 خیمے اسلام آباد میں موجود این ڈی ایم اے کے گودام سے 5 ٹرکوں کے ذریعے خانیوال روانہ کیے گئے۔  

ابھی تک پنجاب کو فراہم کیے گئے 2270 ٹن امدادی سامان میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17 کشتیاں شامل ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے خیموں کی تعداد 36000 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول، عسکری اور فلاحی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
  • صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری
  • راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیس رپورٹ
  • این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور محکمہ لائیو اسٹاک کے ماڈل میٹ پراسیسنگ پلانٹس کے دورے کے موقع پر آلات کا معائنہ کررہے ہیں
  • مون سون ختم ہوا سارے دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب
  • سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ، 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی.رپورٹ
  • کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضا کی فروخت, تہلکہ خیز کا انکشافات
  • مون سون ختم ہوا اور سارے دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب