ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف شکنجہ، 57 ہزار کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف شکنجہ، 57 ہزار کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں، بشمول ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے 800 جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ کئی ہزار جیولرز اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق بیشتر جیولرز کم آمدن ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، تاہم کسی تاجر یا صنعت کو بلاوجہ نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، اور اگر ہر فرد ایمانداری سے ٹیکس ادا کرے تو نظام بہتر طریقے سے چل سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا انعقاد 2026 میں ہوگا بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر کا ڈیٹا کر لیا
پڑھیں:
ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی اے نے “کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ریگولیشنز “2025 کو حتمی شکل دے دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی اے نے نئی سیکورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے فیڈبیک طلب کر لیا تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنٹی نیوٹی پلان لازمی ہوں گے، ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو “زیرو ٹرسٹ سیکورٹی ماڈل” اپنانے کی ہدایت کر دی ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر (CISO) تعینات کرے گا، ٹیلی کام کمپنیوں کو سالانہ رسک اسیسمنٹ اور سائبر آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ،کسی بھی سنگین سائبر واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگی۔
پی ٹی اے کو غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہوگا، ریگولیشنز کے تحت انفارمیشن سیکورٹی اسٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کرنا لازمی ہوگا، کمپنیوں کو سپلائی چین اور وینڈرز کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئی ریگولیشنز کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات مزید سخت ہوں گے، پی ٹی اے نے “سی ٹی ڈی آئی ایس آر “2025 پر عوامی رائے دینے کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کردی، سی ٹی ڈی آئی ایس آر 2025، پرانی 2020ءفریم ورک کی جگہ لے گا۔