چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا، ترجمان صدرمملکت
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر ہوا، چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر کے ترجمان مُرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدر کے دورہ چین پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مُرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدرِ مملکت کا سال 2025 میں چین کا یہ دوسرا دورہ تھا، گزشتہ دورے میں چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی، اس بار دورہ مزید مختلف اور اہم نوعیت کا رہا۔
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل
ان کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران صدر نے صوبائی اداروں اور چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، کئی سائیڈ لائن ملاقاتیں اور اہم ایم او یوز سائن ہوئے، چین نے پہلی بار کسی غیر ملکی سربراہ کو انٹرنیٹیکل کمپلیکس کا دورہ کرایا اور صدرِ مملکت کو دفاعی بریفنگ دی گئی، پاکستان اور چین کے تعلقات میں اعتماد کا نیا باب ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ دورے میں صدر مملکت کی چینی صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، صدر آصف علی زرداری پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے کاشغر کا دورہ کیا، کچھ جگہ پر دورے چین کی دعوت پر اور کچھ پاکستان کی درخواست پر ہوئے، پاکستان اور چین کے تعلقات میں پیدا ہونے والا ڈِس کنیکٹ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی گئی، 143 انسانی اسمگلرز میں 7خواتین کے نام بھی شامل
ان کا کہنا تھاکہ دورے میں پتہ چلاکہ چین کی ٹیکنالوجی پاکستان سے کئی درجے ایڈوانس ہے، چینی ٹیکنالوجی رفتہ رفتہ پاکستان منتقل ہوگی، چین کی بڑی کمپنی گوادر میں سرمایہ کاری کرے گی، صدر مملکت نے کوئلہ گیسفیکیشن کا وژن دیا، چینی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں، کسانوں کے لیے وکیشنل ٹریننگ سینٹر بنانے پر چین نے آمادگی ظاہر کی، پاکستان میں ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ لائیو اسٹاک ٹریسنگ سسٹم کے لیے سندھ حکومت اور چین کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے، صدر مملکت نے جے-35 طیارے پر تفصیلی بریفنگ بھی لی، اب تک چھ ایم او یوز مکمل ہوچکے ہیں، مزید پر بات جاری ہے۔
معذور افراد کو خودمختار زندگی فراہم کرنا حکومت کا اولین ہدف ہے:سہیل شوکت بٹ
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کو پریشانی میں نہیں دیکھنا چاہتا، چین کو سکیورٹی خدشات درپیش ہیں، اسی لیے چین کا فوکس سندھ اور پنجاب تک محدود ہے، چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر ہوا، چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر چین پاکستان سے زیادہ جشن مناتا رہا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص سلیم مانڈوی والا سے زیادہ اور چین چین نے چین کے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔