سعید احمد:سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم اور کراچی ایکسپریس میں جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس شام 6 بجے اور گرین لائن رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، تاہم گرین لائن 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

مجھے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تکلیف دہ تجربے سے گزرنا پڑا: دعا ملک

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم اور دیگر ٹرینیں ساہیوال کے راستے کراچی جائیں گی، جبکہ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور اور ساہیوال کے راستے کراچی پہنچے گی۔ اسی طرح رحمان بابا ایکسپریس بھی براستہ لاہور اور ساہیوال کراچی روانہ ہوگی۔

کراچی سے آنے والی ٹرینوں کے روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو لاہور، ساہیوال، سانگلہ ہل اور فیصل آباد کے راستے مختلف شہروں کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

 بابا گورونانک کی برسی تقریبات کا آج آخری روز،سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش میں تاخیر، وفاقی وزیر مواصلات برہم

اسلام آباد:

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےاسلام آباد مری ایکسپریس پر جاری  تعمیراتی کاموں میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے  این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ایکسپریس وے کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں،گرین بیلٹس مکمل کریں اور خوبصورت لینڈ سکیپ کو یقینی بنایا جائے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر گزشتہ 5 مہینوں سے کام جاری ہے اب اسے پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے جس کیلئے این ایچ اے افسران کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے اور اس میں مزید مہلت نہیں ملے گی۔

اتوار کو وزارت  مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد سے مری تک دونوں اطراف مختلف جگہوں پر رک کر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور حفاظتی جنگلوں کی تنصیب سمیت باقی ماندہ کام جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تزین و آرائش کا کام معیاری اور دیر پا ہونا چاہیے، مری ایکسپریس وے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کو مدعو کریں گے۔وفاقی وزیر مواصلات نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ کیا اور این ایچ اے کی اراضی پر مزید واش رومز کی تعمیر کے احکامات جاری کیے، ان کا کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے این ایچ اے افسران نے بتایا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر نئی لائٹس کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے، ریفلیکٹرز لگ چکے ہیں جب کہ ای ٹیگ کی سہولت کے ساتھ نیا ٹول پلازہ فنکشنل ہو گیا ہے۔ مری ایکسپریس وے پر سیاحوں نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا اور اس شاہراہ کو خوبصورت بنانے کے کام کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامی مسائل، 13 پروازیں منسوخ، 44 میں تاخیر
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات :9 پروازیں کینسل ، ایک تاخیر کا شکار  
  • مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش میں تاخیر، وفاقی وزیر مواصلات برہم
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ 
  • مال گاڑی 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں
  • پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار