کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 پرانی لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک ناقابل شناخت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی اجمیر نگری میں واقعے رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش علاقہ مکینوں کی اطلاع پر نکالی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ دیگر فلیٹس کے مکینوں نے بتایا کہ متوفی فلیٹ میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کروائی۔
دوسری جانب کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں لیاری ندی نے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ لاش کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش مسخ شدہ ہے اور ناقابل شناخت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوٹری: بلدیہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">