لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سٹی 42 : تھرپارکر کے لوک گلوکار استاد عارب فقیر تویل علالت کے بعد سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر گئے ۔
عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی ، انہوں نے مختلف دھنیں کمپوز کی۔ اس کے علاوہ عارب فقیر نے تھری، مارواڑی ، ڈھاٹکی، سندھی اور پنجابی میں بھی کئی گیت گائے ۔
استاد کی ڈیڈ باڈی سول اسپتال مٹھی سے گھر منتقل کی گئی ۔
گلوکار استاد عارب فقیر کے انتقال سے فن موسیقی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت، نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔
انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا سامنا ہوا تھا، جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے۔
چوہدری کامران اعجاز نے اپنی زندگی میں کئی مشہور فلمیں تخلیق کیں جن میں "سلطنت", "بھائی لوگ" اور دیگر شامل ہیں۔
وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
رائل پارک کو چوہدری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنایا اور اس علاقے کو زندہ رکھا۔
ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
چوہدری کامران اعجاز کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کی وفات پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔