مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش میں تاخیر، وفاقی وزیر مواصلات برہم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےاسلام آباد مری ایکسپریس پر جاری تعمیراتی کاموں میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ایکسپریس وے کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں،گرین بیلٹس مکمل کریں اور خوبصورت لینڈ سکیپ کو یقینی بنایا جائے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر گزشتہ 5 مہینوں سے کام جاری ہے اب اسے پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے جس کیلئے این ایچ اے افسران کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے اور اس میں مزید مہلت نہیں ملے گی۔
اتوار کو وزارت مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد سے مری تک دونوں اطراف مختلف جگہوں پر رک کر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور حفاظتی جنگلوں کی تنصیب سمیت باقی ماندہ کام جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تزین و آرائش کا کام معیاری اور دیر پا ہونا چاہیے، مری ایکسپریس وے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کو مدعو کریں گے۔وفاقی وزیر مواصلات نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ کیا اور این ایچ اے کی اراضی پر مزید واش رومز کی تعمیر کے احکامات جاری کیے، ان کا کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے این ایچ اے افسران نے بتایا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر نئی لائٹس کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے، ریفلیکٹرز لگ چکے ہیں جب کہ ای ٹیگ کی سہولت کے ساتھ نیا ٹول پلازہ فنکشنل ہو گیا ہے۔ مری ایکسپریس وے پر سیاحوں نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا اور اس شاہراہ کو خوبصورت بنانے کے کام کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان مری ایکسپریس وے پر اسلام آباد ایچ اے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔