2025-07-25@22:30:33 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان»:

    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پتوکی شہر ،سیاسی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی سیاسی مخالف حریف پریشان ہوکر رہ گئے ۔(جاری ہے) گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی پی 182 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اور انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے ملاقات ملاقات کے دوران رانا ممتاز علی خاں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم رانا ممتاز علی خاں کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔این ایچ اے ہیڈ کو آرٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے، گوادر پورٹ کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ کو مارچ 2026تک مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مہلت نہیں ملے گی، محکمے کے افسران کیلئے آخری موقع ہے اور اب کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کواین ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ...
    تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔\932
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ن سینیٹ اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے کردار اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔(جاری ہے) بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے نیشنل ہائی وے این 25 پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سندھ میں 2 ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) سینٹرل زون کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم سکس اور ایم نائن موٹرویز کو اسی سال شروع کریں گے۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ، ناران اور کاغان موٹروے کو بھی اسی سال شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سندھ میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی...
      لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی معاملات پر گفتگو کی جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلاروس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
    بیلاروس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر منکس پہنچے جہاں انہوں نے منسٹریل سیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیلاروس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیزی سے پیشرفت چاہتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں عملی کام شروع ہو سکے۔ دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وزیر مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقاتیں کیں اور اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق وقافی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحلقہ این ای97 کے لیے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًمریدوالا انٹرچینج پر فوری کام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ہمایوںاختر خان نے کہاکہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ، ان شا اللہ اس حوالے سے اپنی آواز کو ہر فورم پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے ہمایوں اختر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقہ این اے 97کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
    رباط (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مواصلات کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں جدت کی جانب گامزن ہے، ہماری موٹر ویز، شاہراہ قراقرم اور دیگر شاہراہیں بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرتی ہیں جبکہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے، حادثات میں کمی اور سفری سہولیات میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مراکش میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے تین روزہ عالمی وزارتی کانفرنس کے موقع پر بینالاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر گریگ اسمتھ اور دیگر ممالک کے وزرا سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ نے اس موقع پر بین الاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے ساتھ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔  6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
    اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کے عرصے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50اربروپے کا اضافہ ڈپازٹ اکاؤنٹ ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...
۱