بیلاروسی ہم منصب سے ملاقات: مواصلات میں تعاون بڑھانا چاہتے‘ عبدالعلیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی معاملات پر گفتگو کی جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلاروس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسی ماہ وزیر اعظم پاکستان کی بیلاروس آمد بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بیلاروس کے وزیر ٹرانسپورٹ کو پاکستان میں موٹرویز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ الیگزسی لیخنووچ نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے منسٹریل سیشن سے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی طرف سے بیلاروس کے ساتھ باہمی اشتراک میں اضافے پر زور دیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جمعہ کے روز پاکستانی وفد کے ہمراہ بیلاروس کے شہر منسک میں معروف ٹریکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان بھی ایسے ہی ٹریکٹر پلانٹ لگانے کا خواہاں ہے جس کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔