ایکسپورٹرز کے اعزاز میں ریپ کی جانب سے ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کی جانب سے آصف علی شیخ، چیف ایگزیکٹو آصف رائس ملز کے اعزاز میں ایک پْروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے تاریخ ساز چاول کی برآمدات کر کے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر REAPساؤتھ زون کے 16 ایوارڈ یافتگان کو بھی ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سراہا گیا۔ظہرانے میں عبد الرحیم جانوگروپ چیئرمین،محمد جاوید جیلانی سینئر وائس چیئرمین REAP،سابق چیئرمین صفدر حسین مہکری، عبد القیوم پراچہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد خرم، جیتیندر کمار بدلانی، شیراز احمد شیخ اور دیگر REAPممبران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد میاں سومرو، سابق چیئرمین سینیٹ، سابق صدرِ پاکستان، سابق قائم مقام وزیراعظم، سابق گورنر سندھ اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری تھے۔ محمد رضاسینئر نائب صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور فیصل انیس مجید سینئر وائس چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسو سی ایشن (KWGA) بھی اس تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔اس موقع پر آصف علی شیخ،محمد رضا اور فیصل انیس کو گولڈ میڈلز پیش کیے گئے۔REAPکی جانب سے دانش جیسانی (جیسنز کموڈیٹیز)کا بھی دلی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس پْروقار ظہرانے کی میزبانی کی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر عبد الرحیم جانو، گروپ چیئرمینREAP نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ REAPکو فخر ہے کہ وہ ان برآمدکنندگان کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور معیار کے ذریعے پاکستان کی چاول کی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ہمارے اراکین کی کاوشوں سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا وقار بھی بلندہواہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔