ملک میں ہر طرف بدامنی، بے چینی و افراتفری ہے۔ طارق مدنی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ سیاسی مافیہ اور اشرافیہ ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے اور آئین و قانون کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ہر طرف بدامنی، بے چینی اور افراتفری کی صورت حال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات اور مرکزی امن سیکریٹریٹ شیر شاہ میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور ملکی معیشت قرضوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے غربت، مہنگائی و بیروزگاری کا طوفان عروج پر ہے بھوک و مفلسی سے پریشان تعلیم یافتہ نوجوان بائکیا چلانے اور فوڈ سپلائی کرنے کا کام کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدرمملکت آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-4
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری کا لاہور میں 2 روز تک قیام کا امکان ہے۔ آصف علی زرداری نے گزشنہ روز نجی مصروفیات کے باعث دورہ لاہور ملتوی کر دیا تھا، آصف علی ز رداری کل لاہور میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے گھر جائیں گے۔صدر مملکت ثمینہ گھرکی کے گھر سے بلاول ہاؤس چلے جائینگے، پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت کو پنجاب کی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔