گلوکار زوبین گارگ کی المناک موت، 12 ہزار صفحات کی چارج شیٹ جمع؛ کزن بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گارگ کی اچانک اور پُراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا تاہم ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے معمے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
یہ چارج شیٹ کئی ماہ کی باریک بینی اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس کے لیے ٹیم سنگاپور بھی گئی تھی اور 300 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلی چارج شیٹ میں آنجہانی گلوکار کے قریبی عزیزوں اور ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کزن سندیپن گارگ بھی شامل ہیں۔
چارج شیٹ میں شامل سب سے نمایاں نام سندیپن گارگ ہے جو آنجہانی کے کزن بھی ہیں اور ان ساتھ سنگاپور ٹور میں بھی موجود تھے۔
آنجہانی گلوکار کے ماہر تیراک ہونے کے باوجود سنگاپور کے سیاحتی مقام پر ڈوبنے سمیت متعدد واقعات کے گواہ بھی ہیں۔
صرف کزن ہی نہیں، چارج شیٹ میں گلوکار کے منیجر، فیسٹیول آرگنائزر، بینڈ کے متعدد اراکین، شریک گلوکارہ امرتپر اوا مہانتا اور ذاتی گارڈز کو بھی نامزد کیا گیا۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد مختلف سطحوں پر واقعات، فیصلوں یا مبینہ غلط بیانی میں ملوث رہے ہیں۔
دوسری جانب سنگاپور میں تحقیقات جاری ہیں اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کے قتل کے شواہد نہیں ملے البتہ یہ غفلت اور لاپرواہی کا معاملہ ہوسکتا ہے۔
سنگاپور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات میں مزید 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ جس کے لیے بھارتی پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکار زوبین گارگ ستمبر 2025 کو سنگاپور کے سیاحتی مقام پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کی لاش پانی کی سطح پر ملی۔
حیران کن طور پر اس وقت بھی گلوکار کے قریب بینڈ کے ارکان، فیسٹیول آرگنائزرز اور عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
اُن کی اچانک موت کے حالات نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو چونکا دیا جب کہ آسام اور پورے شمال مشرقی بھارت میں شدید غم و غصہ اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی تھی۔
گلوکار کی اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل زوبین کا آخری تحریری خط بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا تھا، جس نے معاملے میں جذباتی اور قانونی دونوں سطحوں پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل گلوکار کے چارج شیٹ
پڑھیں:
ترکی کو غزہ کی امن فورس میں شامل کیا جائے، امریکی سفارتکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی سفیر برائے ترکی اور شام کے خصوصی ایلچی ٹام بیریک نے کہا ہے کہ ترکی کو غزہ میں بین الاقوامی امن فورس (ISF) کا حصہ بنایا جانا چاہیے،ترکی کی فوجی صلاحیت اور فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ بات چیت کے چینلز امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
بیریک نے جرمن پوسٹ کی کانفرنس میں کہا کہ چونکہ ترکی کے پاس علاقے میں سب سے بڑی اور مؤثر زمینی افواج ہیں اور وہ حماس سے بات چیت کر سکتا ہے، اس لیے ان کی شمولیت امن فورس کے لیے فائدہ مند ہوگی۔
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 10 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت نافذ ہوا، جس سے دو سال سے جاری اسرائیلی حملے رک گئے، اس دوران 70,000 سے زائد افراد ہلاک اور 171,000 سے زیادہ زخمی ہوئے،معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ کی تعمیر نو اور نئی حکومتی نظام قائم کیا جائے گا جس میں حماس شامل نہیں ہوگی۔
اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ کے نئے نظام میں امن بورڈ، بین الاقوامی امن فورس اور نیا انتظامی کمیٹی بنایا جائے گا۔
ترکی نے فورس میں حصہ لینے کی تیاری ظاہر کی ہے۔ وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ انقرہ امن عمل میں ہر ممکن تعاون کرے گا اور دیگر مسلم و عرب ممالک کے ساتھ غزہ کے بعد کے انتظامات پر بات چیت جاری ہے۔