Jang News:
2025-12-11@16:20:02 GMT

ڈاکٹر وردہ قتل کیس، 6 رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

ڈاکٹر وردہ قتل کیس، 6 رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل

  مقتولہ ڈاکٹر وردہ—فائل فوٹو

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پروونشل انسپیکشن ٹیم خیام حسن اور ڈی جی پراسیکیوشن جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی, پوسٹ مارٹم رپوٹ انکشاف

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آگئی.ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فارینزک کے لیے بھجوا دی گئی۔پوسٹ مارٹم رپوٹ کےمطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی،انکی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ فارینزک کے لیے بھجوا دی گئی۔

لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اہلخانہ سے وزیرصحت اور ایم پی اے مشتاق احمد غنی تعزیت کے لیے پہنچے، وزیرصحت کے پی کا کہنا ہےکہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کا اغواء کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، واقع میں ملوث تمام ملزمان کو کفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعلی کے پی کے نےجائنٹ انوسٹیگشن ٹیم بنانے کی منظوری دے دی ہے،ڈاکٹرز اور تمام ہیلتھ اسٹاف کے تحفظ کے لیے جلد نیا ایکٹ لایا جا رہا ہے۔

ایم پی اےمشتاق احمد غنی نےکہا فیملی کو مکمل انصاف ملے گا،جائنٹ انوسٹیگشن ٹیم اس لیے بنا رہے ہےکہ اگر کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر ملوث ہےتو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کےمطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی،ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا،ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔

یاد رہےکہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
  • ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت
  • مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی, پوسٹ مارٹم رپوٹ انکشاف
  • ڈی ایچ کیو سے اغوا، ایک گھنٹے میں قتل ، ڈاکٹر وردہ کے کیس میں نئے انکشافات
  • ایبٹ آباد: قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: پمز کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی
  • ایبٹ آباد سے لاپتا خاتون ڈاکٹر کی لاش جنگل سے برآمد
  • ایبٹ آباد،ڈی ایچ کیو اسپتال سےاغوا لیڈی ڈاکٹر کابہیمانہ قتل