ناظم آبادد ٹاؤن میں ترقیاتی سفر دن بدن آگے بڑھ رہا ہے‘وجیہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سیدوجیہ حسن نے چیئر مین ناظم آباد ٹاؤ ن سید محمد مظفر اور وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر04 مبین آٹوز روڈ اور یونین کمیٹی نمبر 01 بورڈ آفس روڈ(ایجوکیشنل ماڈل اسٹریٹ) کا پیور بلاک کے ذریعے تعمیر مکمل کر نے کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر یو سی چیئرمینز، وائس چیئرمینز،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائر یکٹر انفارمیش فہیم مصطفی، فوکل پرسن کلک عثمان غنی،ڈائریکٹر پارکس آصف حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاح کا آغاز ربن کاٹ کے ہوا۔ افتتاح کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سیدوجیہ حسن نے کہا کہ ناظم آبادد ٹاؤن میں ترقیاتی سفر دن بدن آگے بڑھ رہا ہے۔ مبین آٹوز روڈ اور بورڈ آفس روڈکو اعلیٰ معیار کے مطابق پیور بلاک کے ذریعے مکمل کرنا عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ناظم آباد کے پمپنگ اسٹیشن ٹاؤن انتظامیہ کی اپنی مدد آپ کے تحت فعال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمن ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے واٹر کارپوریشن کو باقاعدہ خط لکھا گیا ہے، تاہم جواب نہ ملنے کی صورت میں یہ پمپ ناظم آباد ٹاؤن خود ہی چلانے اور ان کا انتظام سنبھالنے پر مجبور ہوگا، ٹاؤن انتظامیہ اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمن ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ ماضی میں ان سڑکوں کی خستہ حالی کی بڑی وجہ زیرِ زمین واٹر اینڈ سیوریج کے بگڑے ہوئے نظام اور طویل عرصے سے بروقت مرمت نہ ہونا تھا، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے محدود وسائل کے باوجود ناظم آباد ٹاؤن کے فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی پرانی و ناکارہ لائنوں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں سڑکیں دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں۔چیئرمن سید محمد مظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناظم آباد ٹاؤن میں پائیدار ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جا رہی ہیوائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی نے بھی چیئرمین سید محمد مظفر کی خصوصی توجہ اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مبین آٹوز روڈ اور بورڈ آفس روڈ کا پیور بلاک کاکام شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن کہا کہ
پڑھیں:
فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کا این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
—تصوہر بشکریہ سوشل میڈیافرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے وفد نے این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں اے ایف ڈی کی مالی معاونت سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اے ایف ڈی اور این جی سی کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
اے ایف ڈی مشن نے این جی سی کے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ پیش رفت کو سراہا۔
ملاقات میں 220 کے وی لُڈے والا گرڈ اسٹیشن اپ گریڈیشن میں اے ایف ڈی نے خصوصی دلچسپی لی۔
اے ایف ڈی نے پاور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔