علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے500 طلبہ میں اسناد تفویض
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام پانچویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ شعبہ جات کے تقریباَ 500 سے زائد طلباء و طالبات کو ڈپلومہ کی اسناد تفویض کی گئیں اور مختلف ٹیکنالوجیز میں امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے تقریب میں اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت بنا تھا، مگر ہم اس مقصد کو بھول گئے۔طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان آپ نے چلانا ہے۔ تعلیم، ہنر اور جدید علم ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو اس کا اصل مقام دلائیں۔چیئرمین گورننگ باڈی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور چانسلر سرسید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان نے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ پر ہے، انھوں نے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار رہنے، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔کنوینر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ سید محمد محسن کاظم نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں نمایاں کامیابی اساتذہ کی محنت، ادارے کے اعلیٰ معیارِ تعلیم اور طلبہ کی بھرپور لگن کا نتیجہ ہے۔ انسٹیٹیوٹ اسلم شاہ خان کی طرف سے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 2025 کے امتحانات میں پورے سندھ میں بائیو میڈیکل کی طالبات علیشبہ مشتاق ، مناہل شرافت اور سارہ کو بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری ، سافٹ ویئر کی طالبہ ام حبیبہ کو پہلی جبکہ آرکیٹیکچر کے طالب علم سید محمد عبدالرحمن کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈلز دئے گئے۔اس پرمسرت موقع پر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ، شاہد جمیل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسٹیٹیوٹ ا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔