غزہ کے بعد مغربی کنارہ: اسرائیل کی نئی جارحیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-03-2
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے غیرقانونی بل کی پہلے مرحلے میں منظوری دے دی ہے، عرب میڈیا کے مطابق 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 ووٹ جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ پڑے۔ عرب میڈیا کے مطابق اب یہ بل مزید غور کے لیے خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے اس غیر قانونی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے، مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہوگا، ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔ ادھر امریکا کے نائب صدر نے فیصلے کو احمقانہ قرار ددیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بے وقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتے ہیں، جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا تاہم اگر اسرائیلی پارلیمنٹ علامتی ووٹ دینا چاہتی ہے تو دے دے لیکن ہم اس سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے کے غیرقانونی بل کی اسرائیلی کینسٹ سے منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو‘ کے قیام کی راہ ہموار کی جائے، یہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل نے 1967 سے مغرب کنارے (West Bank) پر قبضہ کر رکھا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 میں جہاں غزہ پر بے پناہ بمباری کر کے ہزاروں افراد کو شہید کیا گیا وہیں دوسری جانب مغربی کنارے پر آباد فلسطینیوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا گیا، یہاں آئے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ایسا بہیمانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے جو کسی بھی طور انسانی حقوق سے ہم آہنگ نہیں، اسرائیلی فوجی کہیں پاپردہ خواتین کو بے حجاب کرتے ہیں اور کہیں سرعام بے گناہوں پر گولیاں برسادی جاتی ہیں، حتیٰ کہ فلسطینیوں کے گھروں پر سیوریج کا پانی تک پھینکا جاتا ہے۔ یہاں اب تک 703 فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، غزہ اور مغرب کنارہ صرف 33 کلومیٹرکے فاصلے پر ہیں، لیکن اسرائیلی پابندیوں نے ان دونوں فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی وحدت کو پارہ پارہ کردیا ہے، ان کے درمیان سفر اور رابطے عملاً مسدود ہوچکے ہیں۔ فلسطین کامغرب کنارہ، مشرقی یروشلم سمیت، 5,655 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، جو غزہ سے 15 گنا بڑا ہے۔ مغرب کنارے میں تقریباً 33 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، جو غزہ سے دس لاکھ زیادہ ہیں۔ یہ 11 مقامی انتظامی یونٹ میں تقسیم ہے، سب سے زیادہ آبادی الخلیل میں ہے جہاں فلسطینیوں کی تعداد آٹھ لاکھ بیالیس ہزار ہے، جبکہ یروشلم میں پانچ لاکھ، نابلس میں چار لاکھ چالیس ہزار، رام اللہ والبیرہ میں تین لاکھ سینتیس ہزار اور جنین میں تین لاکھ ساٹھ ہزار ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل نے اپنے اقدام سے یہاں آباد مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا ہے، بلاجواز گرفتاریاں، جا بجا چیک پوسٹ کا قیام، گھروں پر چھاپے اور مسلمانوں کے مکانات مسمار کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں اسرائیل نے 1,697 عماراتیں مسمار کیں، جن سے 4,233 لوگ بے گھر ہوئے جبکہ گزشتہ 15 سال میں 11,500 فلسطینی عمارات زمین بوس کی گئیں۔ 1993 کے اوسلو معاہدے کے تحت مغرب کنارے کو تین حصوں A,B اور C میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور اسرائیل کے درمیان پہلا امن معاہدہ تھا، جس کے تحت فلسطینی اتھارٹی وجود میں آئی تھی ، جو خود مختار علاقوں میں سیکورٹی، انتظامیہ اور شہری امور دیکھتی ہے۔ ایریا A مغرب کنارے کا 18 فی صد ہے، یہاں فلسطینی اتھارٹی شہری معاملات اور انتظامی امور خود کنٹرول کرتی ہے۔ ایریا B، جو 22 فی صد پر مشتمل ہے، میں فلسطینی اتھارٹی تعلیم، صحت، اور معیشت جیسے شعبوں کی ذمے دار ہے، لیکن سیکورٹی کا مکمل کنٹرول اسرائیل کے پاس ہے، اور وہ کسی بھی وقت اس علاقے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ایریا C، جو سب سے بڑا حصہ یعنی 60 فی صد ہے، مکمل طور پر اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اوسلو معاہدے میں ایریا C کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ ستم یہ ہے کہ اب مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 250 غیر قانونی بستیاں قائم کردی گئی ہیں جہاں 7 لاکھ اسرائیلی آباد ہیں، یہ بستیاں عالمی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں کیونکہ چوتھا جنیوا کنونشن قبضہ کرنے والی طاقت کو اپنی آبادی کو مقبوضہ علاقے میں منتقل کرنے سے روکتا ہے۔ 2002 میں یہاں اسرائیل نے 700 کلومیٹرلمبی دیوار بنائی تھی جو فلسطینی علاقوں کو کاٹتی ہے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں چیک پوائنٹس اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو نقل و حرکت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ مغرب کنارے میں 8.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینی اتھارٹی اسرائیل نے اسرائیل کے فلسطینی ا کے مطابق کنارے کو یہ ہے کہ کیا گیا گیا ہے یہاں ا
پڑھیں:
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
مقبوضہ بیت المقدس: (آئی پی ایس) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے، اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔
اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے، تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔
اسرائیلی آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو مکمل کرنا ہے، مغویوں کی واپسی اور حماس کے خلاف مہم جاری رکھنی ہے۔
انہوں نے فوجیوں کو پیغام دیا کہ تمام محاذوں پر ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم