data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین کے شہر کفر قد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ   شہید ہونے والوں کی شناخت عبدالله جلمانہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر  27 سال،  قیس البیتاوی ،جس کی عمر 21 سال  اور احمد ناشراتی نوجوان  29 سال تھی ، صیہونی فوجیوں کی جارحانہ فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے فوجی reinforcement کے ساتھ علاقے میں چھاپہ مارا، زرعی زمین کو گھیر لیا اور تین نوجوانوں پر فائرنگ کی ، اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگی اور کچھ زیتون کے درخت بھی جل گئے۔

رپورٹس کےمطابق شہید ہونے والے افراد کی لاشیں اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لی ہیں جبکہ ایک کے  زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ایک دہشت گرد سیل کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی،  اس حملے میں ایک شخص کی شہادت فضائی حملے میں ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ گزشتہ نو ماہ میں مغربی کنارے میں پہلا اسرائیلی فضائی حملہ ہے،  جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں جاری ہیں جن میں دسیوں فلسطینی مارے گئے، زخمی ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں اکتوبر 2023 سے شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی حکام کے مطابق 1,059 سے زائد افراد شہید اور 10,300 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی عدالتی عدالت نے جولائی 2024 میں ایک تاریخی رائے میں اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سے تمام بستیوں کی خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے

پڑھیں:

روس مغرب کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں سے کیسے نمٹ رہا ہے؟ روسی وزارت خارجہ نے بتا دیا

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روس مغربی پابندیوں سے کامیابی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور نئی اقتصادی حکمتِ عملیاں اپناتے ہوئے غیر مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس کی خارجہ اور اقتصادی سفارت کاری اب عالمی اکثریت والے ممالک کے ساتھ قابلِ اعتماد تعلقات استوار کرنے پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

ان کے مطابق جغرافیائی سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، مگر روس نے اس زہر کا تریاق بنانا سیکھ لیا ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس کو مالی اور تکنیکی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں۔

زاخارووا نے بتایا کہ حکومت متبادل مالیاتی نظام، قومی کرنسیوں میں تجارت اور برکس ممالک سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے مغربی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین خود پابندیوں کے اثرات سے دوچار ہے۔

ترجمان نے برکس کو ‘غیر تصادمی پلیٹ فارم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مساوات اور باہمی مفاد کو فروغ دیتا ہے، اور کسی رکن ملک کے گروپ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی پابندیوں کے بعد بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں کمی کا فیصلہ

دوسری جانب، امریکا کی نئی پابندیوں کے بعد روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لوک آئل کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 5.2 ارب ڈالر گر گئی۔ روزنیفٹ کے شیئرز 3 فیصد کمی کے ساتھ 389.85 روبل (4.19 ڈالر) پر پہنچ گئے، جو مئی 2023 کے بعد سب سے کم سطح ہے، جبکہ لوک آئل کے حصص میں دو روز کے دوران 7.2 فیصد کمی آئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عائد کی جانے والی یہ نئی پابندیاں روس کے توانائی شعبے کو مزید کمزور کر سکتی ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون محدود کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پابندی تیل روس مغربی ممالک

متعلقہ مضامین

  • صیہونی فوج نے جنین میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا
  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید
  • روس مغرب کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں سے کیسے نمٹ رہا ہے؟ روسی وزارت خارجہ نے بتا دیا
  • غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی زخمی
  • اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 
  • اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی
  • اسرائیلی فوج کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید،3 گرفتار
  • وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ‘ امریکی بحری بیڑہ تعیناتی کیلیے تیار