وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا دورہ بیلاروس، منسٹریل سیشن میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بیلاروس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر منکس پہنچے جہاں انہوں نے منسٹریل سیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیلاروس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیزی سے پیشرفت چاہتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں عملی کام شروع ہو سکے۔
دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وزیر مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقاتیں کیں اور اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔ پاکستان سے مواصلات، انڈسٹری، خوراک اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹری صاحبان بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں جبکہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن اور کامرس بھی وفد میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے بیلاروس کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ منسٹریل کانفرنس کے آٹھویں سیشن کے انعقاد پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم پاکستان کے بیلا روس کے دورے پر دوسرے بزنس فورم کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزراء صاحبان سے ملاقاتوں و اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین مواصلات کے شعبے میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں جس کے لئے دونوں ممالک میں تجارتی راہداری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان،چین، افغانستان یا ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کر کے مشرقی یورپ کیلئے راستے کھولنا چاہتا ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک اعتبار سے بھی شاہراہوں کے یہ منصوبے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی طرف جا رہی ہے اور مستقبل تجارت اور بزنس کے فروغ سے منسلک ہے جس کے لئے ذرائع آمدورفت کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ بیلاروس کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے وزراء نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے دورے کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان گزشتہ روز بیلا روس پہنچے جہاں وہ" سٹیٹ گیسٹ" ہوں گے اور انہیں اس سرکاری دورے میں مختلف نئے ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا موقع ملے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بیلاروس کے
پڑھیں:
دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے سعودی عرب کو بھارت کے سب سے قابل قدر شراکت داروں میں سے ایک اور ایک قابل اعتماد دوست اور اتحادی قرار دیا اور موجودہ دور کو 'لامحدود امکانات' کے ساتھ ممالک کے تعلقات کے لیے امید افزا قرار دیا۔
مودی نے اپنے 2 روزہ دورے سے قبل عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں ان سے ملاقات ہوئی، نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے، ان کی دور اندیشی، ان کی آگے کی سوچ اور اپنے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ان کا جذبہ واقعی قابل ذکر ہے۔
مودی نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی قیادت میں سعودی عرب میں زبردست سماجی اور اقتصادی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے جو اصلاحات کی ہیں، اس نے نہ صرف خطے کو متاثر کیا بلکہ پوری دنیا کی توجہ بھی حاصل کی، وژن 2030 کے تحت ملک میں بہت کم مدت میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ مودی چار دہائیوں میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں، ان کے سابقہ تمام دورے سعودی دارالحکومت ریاض کے رہے ہیں، اندرا گاندھی آخری بھارتی وزیر اعظم تھیں جنہوں نے 1982 میں جدہ کا دورہ کیا تھا۔