پاکستان اور بیلاروس میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے لئے بیلاروس کے صدر نے اپنے گھر میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا ، اس سے دونوں ممالک کے سربراہان کے مضبوط تعلق کی عکاسی ہوتی ہے، انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک کی دوستی کو ٹریڈ اور کامرس میں ڈھالنا ہے اس حوالے سے بزنس فورم منعقد ہو رہا ہے، اس فورم کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے ہمارے کاروباری افراد یہاں آئے ہوئے ہیں، سو کمپنیاں پاکستان سے یہاں آئی ہوئی ہیں، اور یہاں پر سو سے زائد بیلاروسی کمپنیاں ان کے ساتھ رابطہ استوار کررہی ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر کاروباری سطح پر رابطہ ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
ہمارے پاس بہت سے مواقع ہیں، ہم گورنمنٹ ٹو بزنس لیول، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس لیول پر روابط کو بڑھائیں گے ۔وفاقی وزیر نےکہا کہ ہماری کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اپنی کاروباری برادری کو یہاں کے لوگوں سے روشناس کروائیں،یہاں کی منڈی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے پاکستان یورپ کے لئے اور اس خطہ کے ممالک کے لئے اپنی رابطہ کاری کو فروغ دے کر بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ امید ہے اس سے وزیراعظم کے دورہ کے مقاصد کے حصول میں بہت مدد ملے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک بیلاروس کے کے لئے
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت میسر آئے گی، کوشش ہوگی کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی جیسے دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کا رخ کریں تاکہ ہم تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر ہے ، انشاء اللہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک مزید مضبوط ادارہ بنایا جائے گا تاکہ ملک تعلیمی میدان میں نمایاں ترقی کرے۔وفد نے اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقل تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔\932