وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ہمایوں اختر خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق وقافی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحلقہ این ای97 کے لیے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًمریدوالا انٹرچینج پر فوری کام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
ہمایوںاختر خان نے کہاکہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ، ان شا اللہ اس حوالے سے اپنی آواز کو ہر فورم پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے ہمایوں اختر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقہ این اے 97کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان