کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا طیارے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 12 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے تھا۔ حکام کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم ہر طرف طیارے کا ملبہ بکھرا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-9
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔ وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔ احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔